نویاں کتاباں پڑھو

مہینہ وار تحریراں

سب تو زیادہ پڑھی ڳئ

اپنڑی ، دکان ، کاروبار ،سکول ، کالج ، آنلاین کاروبار ، یا کہیں وی قسم دے اشتہارات کیتے ساکوں ای میل کرو یا فیس بک تے میسج کرو۔ تلے آلا بٹن دباو

تُربت میں ملا عمر ایرانی کی دو ساتھیوں سمیت پولیس مقابلہ میں ہلاکت اتفاق یا کچھ اور ؟ عمیر فاروق

یہ تحریر مختلف زبانوں میں پڑھیں۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تُربت میں ملا عمر ایرانی کی دو ساتھیوں سمیت پولیس مقابلہ میں ہلاکت اتفاقاً ہرگز نہیں ہے۔ ب
ی بی سی سمیت عالمی میڈیا اس کو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاکستان آمد سے جوڑ رہا ہے۔
جو دوست علاقائی خبروں پہ مسلسل نظر رکھتے ہیں انکو علم ہے کہ ایران چین پچیس سالہ تعاون کا سٹریٹیجک معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔ پہلے اندازہ تھا کہ امسال اکتوبر تک اس پہ دستخط ہوجائیں گے لیکن پھر اس بارے میں خاموشی دیکھنے میں آئی اور کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ اس دوران تربت میں ہی ایک دہشت گردی کا واقعہ ہوا جس میں حملہ آور مبینہ طور پہ ایرانی سرحد عبور کر کے یہاں داخل ہوئے تھے۔
اس واقعہ کے بارے میں شنید ہے کہ چین نے اس کا سخت نوٹس لیا تھا کیونکہ انکے ایران کے ساتھ معاہدہ میں یہ شامل تھا کہ دوست ملکوں کی سرزمین کسی دوسرے دوست ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
اس سے قبل پاک ایران تعلقات میں تعاون اس حد تک تو پہنچ چکا تھا کہ دونوں ممالک خود ایک دوسرے کے خلاف کسی کاروائی کا حصہ نہیں بنتے تھے لیکن اس حد تک نہیں پہنچا تھا کہ اپنے اپنے ممالک میں دوسرے دوست ملک کے خلاف موجود گروہوں یا افراد کی روک تھام خود اپنے اداروں کی مدد سے کی جائے۔
لگتا یہ ہے کہ جواد ظریف کا یہ دورہ اسی بابت تھا اور یہ طے پایا کہ دوست ممالک کے خلاف سرگرم عمل گروہوں کی خود بھی چھان بین کرکے انکا سدباب کیا جائے۔ عین اس وقت جب مشرقی سرحد پہ بھارتی جنگی جنون کی خبریں روزافزوں ہیں مغربی سرحد پہ ایک مثبت پیش قدمی اچھی خبر ہے اس سے ایران میں موجود را کے نیٹ ورک کو ختم کرنا نہ صرف پاکستان بلکہ ایران کی بھی ذمہ داری بن جائے گی جس سے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی پہ قابو پانے میں مزید مدد ملے گی۔

عمیر فاروق

عمیر فاروق سائیں سپین دے اچ رہائشی ہن۔ پاکستان دی تاریخ ، سیاست ، عالمی تاریخ تے سیاست تے اتھارٹی سمجھے ویندن۔ انہاں دے مضامین اتھاں سرائیکی ترجمے اچ دستیاب ہوسن۔

ایکوں شئیر کرن کیتے تلویں بٹن دباو

Share on facebook
فیس بک
Share on twitter
ٹوئیٹر
Share on whatsapp
واٹس ایپ
Share on email
ای میل
Share on pinterest
پن ٹریسٹ
Share on google
گوگل
Share on telegram
ٹیلی گرام
Share on print
پرنٹ کرو

ہیندے نال دیاں بیاں لکھتاں ݙیکھو

نویاں کتاباں پڑھو

مہینہ وار تحریراں
Free counters!
error: Content is protected !!