سلام
ست بسم اللہ سڄنڑ آوینڑ ، اکھیاں ٹھرن
کتاب سرائیکی ڈاٹ کام شروع کرتے وقت جہاں سرائیکی زبان میں کتب کی تشنی کا اندازہ تھا وہیں ایک قلق بھی تھی کہ سرائیکی زبان میں لکھنے والوں کی کمی اور موضوعات کا تنوع نہ ہونا بھی ایک بڑا مسلہ رہا ہے۔ کوی بھی زبان ایک معاشرے کی عکاس ہوتی ہے اور ایک معاشرہ کسی ایک رخ کا حامل نہیں ہوتا بسیار معاشرتی عوامل و مسائل اس قابل ہوتے ہیں کہ ان پہ لکھا جاے ان کو حل کرنے کی کوشش کی جاے ۔
مکمل پڑھیں
اگر اپ صاحب قلم ہیں شاعر ہیں یا ادیب ہیں مگر آپکے موضوعات محدود ہیں یہ فقط سیاست یا ذاتی عشق و محبت تک محدود ہیں تو افسوس کے ساتھ اپ اپنے قلم کا حق ادا نہیں کر رہے ۔ معاشرے کو اپکی ضرورت ہے ۔ اس کے لیے لازم ہے کہ اپ اپنا قلم اٹھایں ان موضوعات پہ لکھیں جو معاشرے کے لیئے اہم اور فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔ کتاب سرائیکی ڈاٹ کام پاکستان کی تمام مقامی زبانوں کے ادب کے لیئے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرنے کا خؤاہاں ہے۔ آج ہی بطور ممبر رجسٹر ہوں اور آگاہی ، شعور ، علم کی شمع سے معاشرے کو روشن کرنے کی کوشش کریں۔ سماجی مسائل انکے حل ، سماجی رویے ، اخلاقیات ، لوک داستانیں ، بچوں و خواتین کے لیے کہانیاں ، تربیت ، مذہب ، سائنس ، ادب ، قانون ، عمرانیات ، لسانیات ، تاریخ ، تحقیق ، ہنر ، زراعت ، کھیل ، ٹیکنالوجی سمیت ہر وہ موضوع جس پہ آپ لکھنا چاہیں اور جس زبان میں لکھنا چاہیں لکھیں اور ہمیں بھیجیں۔ کتاب سرائیکی ڈاٹ کام مقامی زبانوں میں لکھی گئی تحریروں کی حوصلہ افزائ کرتا ہے آپ اردو ، انگریزی ، فارسی ، سرائیکی میں لکھیں ، بلوچی ، براہوی ، سندھی ، پشتو ، ہندکو ، پوٹھوہاری ، پنجابی ، شینا ، خوار ، بلتی ، میواتی ، ہریانوی سمیت ہر وہ زبان جو آپ کی مادری اور گھر اور اپکے ارد گرد موجود معاشرے کی اواز ہے اس میں لکھیں اور اس کاروان میں شامل ہو جایں آگاہی سب کے لیے